کوئٹہ میں سول ڈیفنس آفیس میں مارٹر گولے کافیوز پھٹنے سے دھماکہ ٬تین افراد زخمی

منگل 1 نومبر 2016 23:03

کوئٹہ۔یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2016ء) کوئٹہ میں سول ڈیفنس آفیس میں مارٹر گولے کافیوز پھٹنے سے دھماکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے بلوچ اسٹریٹ سول ڈیفنس آفیس میں صفائی کے دوران مارٹر گولے کافیوز پھٹنے سے دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں چوکیدار سیف اللہ ٬نائب قاصد عبدالباری اوراسسٹنٹ عثمان زخمی ہوگئے ۔پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کر زخمی کوفوری طورسول ہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداددی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :