گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات٬حفاظتی اقدامات اور انتظامات کا جائزہ لے کر 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے٬وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کوہدایت

منگل 1 نومبر 2016 23:03

کوئٹہ۔یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کوہدایت کی ہے کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات اور گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں حفاظتی اقدامات اور انتظامات کا بھی جائزہ لے کر 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے وزیراعلیٰ نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ آتشزدگی کے واقعہ کے ذمہ دار افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ حفاظتی اقدامات کے حوالے سے رپورٹ آنے تک شپ بریکنگ یارڈ میں جہاز توڑنے کا کام بھی روک دیا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے تمام ٹھیکیداروں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا پابند کرنے اور حفاظتی اقدامات کی پابندی نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے لائسنس فوری طور پر منسوخ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے٬ وزیراعلیٰ نے آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں کو بھرپور معاونت کی فراہمی اور زخمیوں کو علاج و معالجہ کی بہتری سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :