بلوچستان میں ڈیپارٹمنٹل مانیٹرنگ کمیٹی ا ور ڈسٹرکٹ کمیٹی کا قیام٬کمیٹی کے چیئرمین سیکرٹری قانون ہوں گے

منگل 1 نومبر 2016 23:03

کوئٹہ۔یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2016ء) محکمہ قانون و پارلیمانی امور حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق ضلعی سطح پر گھوسٹ ملازمین کی تحقیقات اور تنخواہوں کی مد میں دی جانے والی رقوم کو 30 نومبر2016 ء تک کمپیوٹرائز کرنے کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے ڈیپارٹمنٹل مانیٹرنگ کمیٹی ا ور ڈسٹرکٹ کمیٹی کا قیام عمل میں لایاگیا ہے ڈیپارٹمنٹل مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین سیکرٹری قانون ہوں گے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ( ایڈمن)٬ ڈپٹی سیکرٹری ( ایڈمن)٬ سیکشن آفیسر( ایڈمن) اور سیکشن آفیسر ( بی اینڈ ای) ممبر ہوں گے اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ کمیٹی کے چیئرمین ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سبی ٬ اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل تربت٬ ڈسٹرکٹ اٹارنی II- کوئٹہ اور متعلقہ ضلع کے ڈی ڈی اوز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :