پی اے ایس٬ڈی ایم جی آفیسران کے محکمہ جاتی امتحان میں امیر فضل اویسی اور دھرمون کامیاب قرار

منگل 1 نومبر 2016 23:03

کوئٹہ۔یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2016ء) بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق کمیشن کے تحت 8تا12اگست 2016 منعقدہ پی اے ایس / ڈی ایم جی آفیسران ( بی17-/ بی سی ایس ( ای بی) آفیسر( بی17-) کے محکمہ جاتی امتحان میں امیر فضل اویسی ولد محمد حسین اویسی اور دھرمون ولد دیبوبھاوانی کو کامیاب قرار دیا گیا ہے جبکہ اس محکمہ جاتی امتحان میں کوئی بھی تحصیلدار کامیابی حاصل نہیں کرسکا ہے۔