چیئرمین صوبائی کو الٹی کنٹرول بورڈ بلوچستان عبدالرئوف بلوچ کی صدارت میں بورڈ کا اجلاس

منگل 1 نومبر 2016 23:03

کوئٹہ۔یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2016ء) چیئرمین صوبائی کو الٹی کنٹرول بورڈ بلوچستان عبدالرئوف بلوچ کی صدارت میں بورڈ کا پندروں اجلاس بورڈ کے دفتر واقع سول ہسپتال کو ئٹہ میں ہوا بورڈ ممبر عبدالمصور ترین اور ایریا ڈر گ انسپکٹروں نے اجلاس میں شرکت کی شرکاء نے متفقہ طور پر مختلف نوعیت کے 12کیسزکو کورٹ میں بجھوانے کی حتمی منظوری دی اور دوکیسز کو پارٹیوں کی غیر ذحاضری کی بناء پر اگلے اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عبدالرئوف بلوچ نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے صحت عامہ سے متعلق خصوصی دلچسپی اور جعلی ادویات کے بارے میں عدم برداشت کی پالیسی کے بارے میں اجلاس کو تفصیل سے آگاہ کیا اس موقع پر سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ امداد اللہ بلوچ کو خصوصی ہدایات دی گئیں کہ زندگی بچانے والی ادویات کے معیار اور دسیتابی کو یقینی بنانے کے لئے بلوچستا ن بھر میں کارروائیاں کی جائیں اور اس معاملے میں کسی سے کو ئی رعایت نہ برتی جائے۔

متعلقہ عنوان :