Live Updates

پنجاب بھر میں گرفتار تحریک انصاف کے کارکنوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری

muhammad ali محمد علی منگل 1 نومبر 2016 23:14

پنجاب بھر میں گرفتار تحریک انصاف کے کارکنوں کو رہا کرنے کے احکامات ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم نومبر2016ء) پنجاب بھر میں گرفتار تحریک انصاف کے کارکنوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے اسلام آباد لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ واپس لیے جانے کے بعد پنجاب کے محکمہ داخلہ کی جانب سے صوبے بھر سے گرفتار کیے گئے تحریک اںصاف کے کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کے احکامات جاری ہونے کے بعد صوبے بھر میں گرفتار تحریک انصاف کے کارکنوں کی رہائی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات