Live Updates

پی ٹی‌آئی کارکن نے چندے کی واپسی کے لیے عمران خان کو خط لکھ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 نومبر 2016 13:41

پی ٹی‌آئی کارکن نے چندے کی واپسی کے لیے عمران خان کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے کارکن نے چندے کی واپسی کے لیے عمران خان کو خط لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اللہ دتہ نامی کارکن نے عمران خان کو خط لکھا۔ جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد دھرنے کے لیے 100 روپے فنڈ لیا گیا تھا۔لیکن اب تو آپ نے دھرنا مؤخر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میں آپ سے ملاقات کے لیے بنی گالہ بھی آیا لیکن آپ سے ملاقات نہیں ہو سکی۔

برائے مہربانی ہمارے سو روپے واپس کر کے ہمیں شکریہ کا موقع دیا جائے۔ اللہ دتہ نامی کارکن کا تعلق ضلع بھکر کی تحصیل دریا خان سے ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد لاک ڈاؤن اور دھرنے کے لیے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کارکنان سے کم از کم 100 روپے فنڈ جمع کروانے کی ہدایت کی تھی ، جس کے بعد ایک ہی دن میں پی ٹی آئی فنڈز میں 4 کروڑ سے زائد رقم جمع ہو گئی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :