وزیر اعلی پنجاب نے پی ٹی‌آئی کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 نومبر 2016 14:02

وزیر اعلی پنجاب نے پی ٹی‌آئی کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کا حکم دے دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2016ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے زیر حراست کارکنان کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ پی ٹی آئی کے زیر حراست کارکنان کو رہا کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے کارکنوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔ یاد رہے کہ اسلام آباد لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے ہی پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان اور ضلعی رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ تمام افراد کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیا گیا تھا تاہم اب انہیں رہا کرنے کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :