انڈونیشیاء اور امریکا کی 19 سال بعد مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہو گئیں

بدھ 2 نومبر 2016 15:23

انڈونیشیاء اور امریکا کی 19 سال بعد مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہو گئیں

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) انڈونیشیاء اور امریکا کی 19 سال بعد مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں جو 11 نومبر تک جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جکارتہ میں امریکی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوپ ویسٹ نامی مشترکہ فوجی مشقیں جزیرہ سلاویسی کے علاقے منادو میں شروع ہوئیں جن میں امریکی بحریہ اور انڈونیشیا کی ائیرفورس کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ سفارتخانے کے ترجمان برائن میک فیٹرز نے کہا کہ مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان فوجی و دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں 19 سال بعد منعقد ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :