پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ‌کے جوڈیشل کمیشن کوامتحان میں‌ڈال دیا

سپریم کورٹ کاجوڈیشل کمیشن اپوزیشن کے پاناماانکوائری بل کے تحت تحقیقات کریگاتومانیں گے،ٹی او آرزدیکھ کرمعلوم ہوجائیگاکہ انکوائری کانتیجہ کیاہوسکتاہے؟سینیٹراعتزازاحسن کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 نومبر 2016 16:26

پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ‌کے جوڈیشل کمیشن کوامتحان میں‌ڈال دیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 نومبر2016ء) :پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ‌کے جوڈیشل کمیشن کو امتحان میں‌ڈال دیا۔سینیٹراعتزازاحسن نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کا کمیشن اپوزیشن کے پانامابل کے تحت تحقیقات کرے گاتومانیں گے،ٹی او آرز دیکھ کراندازہ لگایا جاسکے گا کہ انکوائری کا نتیجہ کیا ہوسکتا ہے؟۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں‌گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے لیے بحران ٹل گیا ہے یا نہیں اس کا پتہ عدالتی کارروائی سے چلے گا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کےکمیشن کو اپوزیشن کے پاناماانکوائری بل کے تحت انکوائری کرنی چاہیے۔انہوں نے سپریم کورٹ‌کی سماعت میں یہ دیکھا جائیگا کہ نوازشریف کیلئے بھی یوسف رضا گیلانی والا پیمانہ رکھا جائے گا یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :