نوازشریف سپریم کورٹ کی تحقیقات مکمل ہونے تک استعفیٰ دیں٬عمران خان
نواز شریف کی وکٹ اڑتی دیکھ رہاہوں٬ اس دن کا انتظار کر رہا ہوں جب وزیراعظم نواز شریف اور ان کا چھوٹا بھائی جیل میں ہوگا بزدل حکمران اپنی چوری چھپانے اور کرپشن بچانے کے لئے ملک میں انتشار پھیلاتے ہیں لوگوں کو آپس میں لڑوا رہے ہیں شیخ رشیداورپاکستان کے عوام ہمارے سولوفلائٹ ہیں نوازشریف اور زرداری نے مک مکاہ کررکھاہے٬مولانا فضل الرحمن اب نوازشریف سے مراعات لے رہے ہیں عظیم قوم تب بنے گی جب اس ملک میں اوپرسے نیچے تک احتساب ہوگا٬ پریڈ گراؤنڈ میں تحریک انصاف کے ‘‘یوم تشکر’’ کے جلسے سے خطاب
بدھ 2 نومبر 2016 23:22
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ کے پی کے پرویزخٹک اوران کی کابینہ کوپنجاب کی جانب قافلے لانے کے اقدام پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح پرویزخٹک پراوران کے قافلے پرشیلنگ ہورہی تھی ٬مجھے اس طرح لگ رہاتھاکہ وہ پاکستانی نہیں ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ قومیں اس طرح بنتی ہیں غلام قوم کبھی عظیم نہیں بنتی ۔میں حکمرانوں کو خبردار کرتاہوں کہ آئندہ سے ہمارے کارکنوں کے ساتھ اس طرح کا ظلم کیا گیا تو ہم پولیس سٹیشنز کا گھیرائو کرینگے٬ تحریک انصاف اب پہلے والی پارٹی نہیں رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ صبح 6بجے خٹک کوفون کیاکہ واپس جائے مجھے ڈرتھاکہ خون خرابہ ہوگااس لئے واپسی کاکہا مجھے اس دن کاانتظارہے کہ شریف برادران جیل میں ہوں ۔دونوں شریف برادران اپنی کرپشن کوچھپانے کیلئے قوم کوآپس میں لڑاناچاہتے ہیں ٬گزشتہ بیس سال میں تحریک انصاف کے انتشارکی سیاست نہیں کی ٬اورنہ کوئی اسلحہ اٹھایاہے ۔انہوںنے کہاکہ یہ عظیم قوم تب بنے گی جب اس ملک میں اوپرسے نیچے تک احتساب ہوگااس ملک کے 5سی10ہزارلوگ عوام کے خون چوس رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ میری وجہ سے نوازشریف مولانافضل الرحمن کوپوچھ رہے ہیں ٬مولاناصاحب میراشکریہ اداکریں آپ کواب پوچھاجارہاہے ۔مولانا اس سے قبل ڈیزل سے پیسے کمارہے تھے اوراب نوازشریف سے مراعات لے رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی نے چارٹرآف ڈیموکریسی کے نام پرمک مکا کیاہے ۔تحریک انصاف اقتدارمیں آکربڑے بڑے ڈاکوؤں کااحتساب کریگی ۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے نیب سے پوچھاکہ نوازشریف کونوٹس بھیجاہے ٬ایف بی آرایف آئی اے کام کرتے تونوازشریف پکڑاجاتا۔انہوںنے ملک کے تمام اداروں کوغلام بنادیاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں نے مل کر ملک کو لوٹا۔ آصف علی زرداری اور نواز شریف نے چارٹر آف ڈیمو کریسی کی آڑ میں چارٹر آف مک مکا کیا تھا۔ دونوں عوام کو دکھانے کیلئے نورا کشتی لڑتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ادارے کام کر رہے ہوتے تو اب تک زرداری اور نواز شریف پکڑے جا چکے ہوتے۔عمران خان نے پیپلز پارٹی کے رہنماء اپوزیشن لیڈر خورشیدہ شاہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیااور کہا کہ ڈبل شاہ کو قرارد یا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کرپشن کا کینسر ادارے مضبوط کرنے سے ختم ہوگا۔ جب تک ادارے مضبوط نہیں ہوتے ملک ترقی نہیں ہو سکتا عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی درخواستوں پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے ججز نے کہا کہ اس کیس کا فیصلہ جلد کریں گے جب کہ عدالت نے نیب کو بلایا اور کہا کہ پاکستان کے ادارے صحیح کام نہیں کر رہے٬ سپریم کورٹ نے نیب کے چیئرمین کو کہا کہ آپ نے نواز شریف کے خلاف کیوں ایکشن نہیں لیا٬ جب سپریم کورٹ نے نواز شریف کی تلاشی لینے کا فیصلہ کیا تو میں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور یوم تشکر منانے کا فیصلہ کیا۔ مجھے خوشی ہوئی کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ ادارے کام نہیں کر رہے٬ یہی ہم کہہ رہے ہیں کہ لک کے ادارے کام نہیں کر رہے جس کی وجہ سے سڑکوں پر آئے۔ان کا کہنا تھاکہ رانا مشہود کا نام کرپشن میں آیا تو انہوں نے استعفیٰ دیا٬ مشاہد اللہ نے فوج کے خلاف بیان بازی کی تو انہیں استعفیٰ دینا پڑا اور ایک خبر لگوانے پر پرویز رشید سے استعفیٰ لیا تو وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جاری ہے اس لئے وہ بھی استعفیٰ دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چاہے تو استعفیٰ نہ دیں لیکن ان کی سینٹر کی وکٹ اڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں 5 سے 10 ہزار ایسے لوگ ہیں جو ملک کا خون چوس رہے ہیں٬ مضبوط نیب بنا کر جس دن ان ڈاکووں کو پکڑ لیا تو یہ ملک خوشحال ہوجائے گا٬ جب تک ادارے مضبوط نہیں ہوتے اس وقت تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا٬ تحریک انصاف اقتدارمیں آکر بڑے بڑے ڈاکوؤں کا احتساب کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.