ابو ظہبی ٬ ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح میں37 فیصد کمی

جمعرات 3 نومبر 2016 14:19

ابوظہبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2016ء) ابو ظہبی ٹریفک پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹریفک حکام کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 2008 کے دوران ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1ہزار 72تھی جو 2015 ء میںکم ہو کر 675رہ گئی ہے۔ٹریفک پولیس کے سربراہ میجر جنرل حسن الضابی نے میڈیا کو بتایا کہ ٹریفک حادثات کو کم سے کم سطح پر لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ حادثات کے دوران ہونیوالی اموات میں کمی واقع ہوئی ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔

متعلقہ عنوان :