عمران خان کے جلسے سے ثابت ہو گیا کہ وہ فوج کا آدمی نہیں ہے ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین
سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 نومبر 2016 14:48
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 نومبر 2016ء) : ٹی وی میزبان اور مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے نجی ٹی وی چینل پر پی ٹی آئی کے گذشتہ رات کے جلسے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ دیکھ کر ایک بات ثابت ہو گئی ہے جو میں واضح کہوں گا کہ عمران خان فوج کا بندہ نہیں ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پراپیگنڈے کے مطابق عمران خان کو فوج کا آدمی ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ وہ فوج کے کہنے پر سب کچھ کرتے ہیں لیکن عمران خان نے یہ چیز ثابت کر دی ہے کہ وہ فوج کے بندے نہیں ہیں۔
اس کے بعد ان کے خلاف سازش ناکام ہوئی اور یہ بات بھی عمران خان نے ثابت کی کہ میں عوام کا بندہ ہوں اور عوام کا نمائندہ ہوں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ عمران خان کے اس اقدام سے یہ چیز صاف ظاہر ہو گئی کہ وہ تشدد کی سیاست نہیں کر رہے حالانکہ ان کے لوگوں کو مارا جا رہا تھا، انہوں نے کہا کہ میں کرپشن کے خلاف کھڑے ہونے پر جماعت اسلامی کو بھی کریڈٹ دوں گا۔ کرپشن کے خلاف آواز کھڑی ہو گئی ہے، انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
-
موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ فعال اور ذمہ دارانہ عالمگیر مالیاتی تحفظ کا نظام ضروری ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.