پانامہ لیکس کی سماعت ، سپریم کورٹ نے تحریری حکم جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 نومبر 2016 15:12

پانامہ لیکس کی سماعت ، سپریم کورٹ نے تحریری حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 نومبر 2016ء) : پانامہ لیکس کے معاملے کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے اختیار سماعت سے متعلق کسی فریق نے اعتراض نہیں اٹھایا۔ عدالت نے درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ آج کی جواب گزاروں اور اٹارنی جنرل سے اختیار سماعت کے حوالے سے پوچھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصلے میں کہا گیا کہ اختیار سماعت سے متعلق اٹھائے گئے تمام سوالات مسترد کیے جاتے ہیں۔ 11 مقدمات کا حوالہ دے کر کہاگیا ہے کہ سپریم کورٹ یہ کیس سن سکتی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ حسن ، حسین اور مریم نواز کو جواب داخل کروانے کے لیے آخری موقع دے رہے ہیں۔ جواب داخل کروانے سے متعلق التوا کی مزید کسی درخواست کی سماعت نہیں ہوگی۔ وکلا اور فریقین چاہے جس زبان میں جواب یا دلائل دینا چاہیں دے سکتے ہیں۔