نیشنل پارٹی عوام کی تقدیر بدلنے کا عہد کرکے اقتدار میں آئی٬ بلوچستان کی تعمیر وترقی اور عوام کی احسا س محرومی کا خاتمہ ہمار ی اولین ترجیحات میں شامل ہے

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی وفد سے بات چیت

جمعرات 3 نومبر 2016 20:11

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا وژن لے کر سیاسی میدان میں کامیابی سے عوامی مسائل کو حل کرنے کی ذمہ داریاں پوری کی نیشنل پارٹی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل کو استعمال کریں گے پارٹی میں کارکن ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتے ہیں کارکنوں کو مایوس نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سبی میں نیشنل پارٹی ورکنگ کمیٹی کے ممبر وریجنل ڈپٹی سیکرٹری معروف قانون دان میر سلیم عمر رند کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ سرزمین بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کے احسا س محرومی کا خاتمہ ہمار ی اولین ترجیحات میں شامل ہے نیشنل پارٹی کے اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں پارٹی دن رات بلارنگ ونسل عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے ہمیں کسی سے سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں نیشنل پارٹی کی مثبت پالیسیوں کے باعث بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن اور بلوچستان کے کئی سلگتے مسائل کا خاتمہ ہوا ہے بلوچستان بھر میں تعلیم صحت بجلی پینے کا صاف پانی گیس اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے لوگوں کے کئی مسائل کا ازالہ ہوچکا ہے نیشنل پارٹی کی کامیاب حکمت عملی سے بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمہ مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی اغواء برائے تاوان چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی جیسے مسائل کا خاتمہ ممکن ہوا ہے نیشنل پارٹی نے عوام کی تقدیر بدلنے کا عہد کرکے اقتدار میں آئی ہمیں صرف اقتدار ہی عزت نہیں بلکہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں اور کارکنوں سے دور نہیں عوام اورپارٹی کارکن مسائل کی نشاندہی کریں ہم ان کو حل کریں گے نیشنل پارٹی بلوچستان کو ماڈل صوبہ بنانے کی خواش مند ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم بلوچستان کے ساحل وسائل بلوچستان کی عوام پرخرچ کرکے ثابت کریں گے کہ نیشنل پارٹی عوام کی جماعت ہے اور اس کی قیادت عوام دوستی کے جذبے سے سرشار ہیںسبی نصیر آباد کے کارکناں پارٹی کا پیغام ہر گھر میں لے جائیںگے اور پارٹی کو مضبوط وفعال بنا کر عوام اور علاقہ کی خدمت کو اپنا مقصد بنائیں گے اس موقع پر میر سلیم عمر رند نے سبی بولان نصیر آباد میں پارٹی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی آگہی بھی فراہم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جس طر بطور وزیراعلیٰ بلوچستان اپنی خدمات سرانجام دیکر بلوچستان کے حقوق کی جنگ اسلام آباد میںکامیابی کے ساتھ لڑتے ہوئے کئی مسائل کو حل کیا اسی طرح آج بھی بلوچستان کو ان کی ضرورت ہے اپنی سیاسی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے سیاسی میدان میں پارٹی کی رہنمائی کرتے ہوئے بلوچستان کو ترقی کی جانب گامزن کرنے میں رول پلے کریں گے اور جلد ہی سبی بولان کا دورہ کرتے عوامی مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار بھی ادا کریں گے۔