انیس قا ئم خانی کی رہائی کی خوشی میں کراچی سمیت اندرون وبیرون ملک جشن

جمعرات 3 نومبر 2016 23:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قا ئم خانی کی رہائی کی خوشی میں کراچی سمیت اندرون وبیرون ملک جشن منایا گیا اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ٬ اس سلسلے میںکراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس ٬ ڈسٹرک آفسز اورسرکاری اداروں میں پاک سرزمین ورکرز فیڈریشن کے تحت مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ٬ کراچی کی طرح حیدرآباد سمیت اندرون سندھ ٬پنجاب٬ بلوچستان ٬ خیبرپختونخواہ٬ گلگت بلتستان میں بھی پارٹی صدر انیس قائم خانی کی رہائی کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں ٬ لندن میں پاک سرزمین پارٹی یو کے کے زیر اہتمام ایک اجلاس منعقد کیا گیا ٬ اجلاس میںجناب محمد رضا مرکزی جوائنٹ سیکریٹری٬ مرزا خلیل اللہ سینئر نائب صدر٬چودھری پرویز نائب صدر٬امیر فیصل اعوان سکریٹری اطلاعت٬نعیم عباس خان صدر (لندن)٬شیخ غلام حسین نائب صدر(لندن) نے شرکت کی٬ اس موقع پر ممبران نے صدر اینس قائم خانی کی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا اور پارٹی صدر کے لئے دعائے خیر کی گئی۔

متعلقہ عنوان :