وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت قرضوں کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس

پاکستان میں میکرواکنامک استحکام اور کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کے نتیجہ میں مجموعی قرضوں کی شرح کم ہوگئی‘وفاقی سیکرٹری خزانہ اور ڈائریکٹر جنرل ڈیٹ کی وزیر خزانہ کو بریفنگ

جمعرات 3 نومبر 2016 23:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2016ء) پاکستان میں میکرواکنامک استحکام اور کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کے نتیجہ میں مجموعی قرضوں کی شرح کم ہوگئی۔ یہ بات وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت قرضوں کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس میں بتائی گئی۔ وفاقی سیکرٹری خزانہ اور ڈائریکٹر جنرل ڈیٹ نے وزیر خزانہ کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں قرضوں کی پائیداریت بہتر ہوئی ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے ڈیٹ پالیسی کوآرڈینیشن آفس کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی گڈگورننس اور پائیدار معاشی اقدامات کی بدولت سٹینڈرڈ اینڈ پورز نے پاکستان کی طویل المیعاد کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی ہے اور حکومت پاکستان کی جانب سے مجموعی معاشی بہتری کیلئے کئے گئے اقدامات کا اعتراف کیا ہے۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :