بحرین میں وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت پر مکمل اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی کمیونٹی کی جانب خصوصی تقریب کا انعقاد

جمعرات 3 نومبر 2016 23:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2016ء) بحرین میں وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت پر مکمل اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی کمیونٹی کی جانب ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی سفیر جاوید ملک مہمان خصوصی تھے - تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا کے وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اقتصادی ترقی کی طرف گامزن ہے اور اس موقع پر ملک میں سیاسی استحکام نہایت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

جاوید ملک کا کہنا تھا کے اختلاف رائے جمہوریت کا حصہ ہے اور ہر سیاسی جماعت جمہوری انداز میں اختلاف رائے کرنے کے لئے آزاد ہے اور حکومت نے اس حوالے سے کوئی پابندی نی لگی - البتہ ملک کے دارلحکومت کی حفاظت کرنا حکومت کا فرض ہے - جاوید ملک نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ حکومت اورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انکے مسائل کا حل کے لئے بحرین میں پاکستانی ایمبیسی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں - تقریب میں بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :