Live Updates

عمران خان کا دھرنا عسکری قیادت کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چینی کارگو کو موٹروے سے گزروانے کیلئے ختم کروایا گیا: قومی اخبار کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 نومبر 2016 00:46

عمران خان کا دھرنا عسکری قیادت کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔03 نومبر2016ء) قومی اخبار کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ عمران خان کا دھرنا عسکری قیادت کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چینی کارگو کو موٹروے سے گزروانے کیلئے ختم کروایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ عمران خان کے اسلام آباد لاک ڈاون کے فیصلے کو ملتوی کرنے کے پیچھے عسکری قیادت کا دباو تھا۔

(جاری ہے)

جس روز موٹروے پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری تھیں اسی روز پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین سے آنے والے کارگو کو موٹروے سے ہو کر گوادر تک جانا تھا۔ اسی باعث عسکری قیادت کی جانب سے عمران خان پر دباو ڈال کر موٹروے سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہٹوایا گیا جبکہ اس تمام صورتحال کے باعث اور سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے فیصلے کے بعد عمران خان نے اسلام آباد لاک ڈاون کا فیصلہ واپس لے لیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات