بھارتی جامعہ ملیہ اسلامیہ سو فیصد وائی فائی پر مشتمل یونیورسٹی ہوگی

جمعہ 4 نومبر 2016 11:45

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء) بھارت کی جامعہ ملیہ اسلامیہ مرکزی یونیورسٹی جلد ہی پوری طرح وائی فائی پر مشتمل یونیورسٹی ہوجائے گی۔بھارتی میڈیاکے مطابق یہ ملک کی پہلی مرکزی یونیورسٹی ہوگی جس میں ہر جگہ وائی فائی کی سہولت ہوگی ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت احمد نے بتایا کہ تمام احاطے کو وائی فائی پر مشتمل بنانے کیلئے ہم نے اس سال اگست میں یونیورسٹی گرانٹ کمیشن٬ انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت اور قومی انفارمیشن سینٹر (این آئی سی) کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا اور کمیشن نے اس منصوبہ بندی کے لئے آٹھ کروڑ 70 لاکھ روپے بھی دیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :