پاک چین اقتصادی راہداری کا پہلا تجارتی قافلہ چین سے خیبر پختونخواہ میں داخل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 نومبر 2016 12:42

پاک چین اقتصادی راہداری کا پہلا تجارتی قافلہ چین سے خیبر پختونخواہ ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 نومبر 2016ء) : پاک چین اقتصادی راہداری کا پہلا تجارتی قافلہ چین سے خیبر پختونخواہ میں داخل ہو گیا ہے۔ رات بٹ گرام میں قیام کرنے کے بعد قافلہ آج گوادر کی جانب روانہ ہو گا۔

(جاری ہے)

چین سے شاہراہ ریشم کے ذریعے مانسہرہ پہنچنے والا یہ قافلہ 45 ٹرکوں پر مشتمل ہے۔ قافلے کی سکیورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ قافلے کی سکیورٹی کے لیے خیبر پختونخواہ پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوان بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پہلے چینی تجارتی قافلے کے خیبر پختونخواہ پہنچنے سے پاک چین اقتصادی راہداری پر تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :