پٹھان کوٹ حملہ ٬بھارتی حکومت کابیس پر موجود اسلحہ کی تفصیل بتانے پر این ڈی ٹی وی پر پابندی کا فیصلہ

جمعہ 4 نومبر 2016 14:16

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2016ء) بھارتی حکومت نے پٹھان کوٹ واقعہ کی صحیح اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرنے اور حملے کے وقت بیس میں موجود اسلحے کی تفصیلات بتانے پر این ڈی ٹی وی کو ایک دن کے لیئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

آزاد میڈیا پر بھارتی حکومت کے سرجیکل سٹرائیک کے نتیجے میں این ڈی ٹی وی 9 نومبر کو ایک روز کے لئے آف ایئر رہے گا۔ بھارتی حکومت کا الزام ہے کہ این ڈی ٹی وی نے پٹھان کوٹ حملے کے دوران حساس معلومات نشر کی تھیں۔ حقیقت یہ ہے کہ بھارتی ٹی وی نے بھارتی فوج کی کمزوریوں کی نشاندہی کی تھی اور بیس میں موجود اسلحے کی تفصیلات بتائی تھیں۔