لاہور سفاری زو میں واچ ٹاورز10یوم میںمکمل کرکے رپورٹ کریں ‘افضل کھوکھر

مقررہ مدت میںکام مکمل نہ کرنیوالے کنٹریکٹرز اوراور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے متعلقہ حکام کیخلاف کارروائی ہوگی �ومبر کو کمیٹی اراکین کیساتھ سفاری زو کا دورہ کرینگے ٬موقع پر پریزینٹیشن لیںگے‘ چیئرمین پراونشل سٹیئر نگ کمیٹی برائے وائلڈلائف سفاری زو میںسیاحوں کو وائی فائی کی مفت سہولت رواں ماہ کے آخرتک فراہم کردی جائیگی‘ڈی جی جنگلی حیاتخالدعیاض خان کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 4 نومبر 2016 16:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2016ء) رکن قومی اسمبلی و چیئرمین پراونشل سٹیئر نگ کمیٹی برائے وائلڈلائف ملک محمدافضل کھوکھر نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں سفاری زو میں جاری ترقیاتی کام جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے لیے بنائے جارہے واچ ٹاورز 10یوم میں مکمل کرکے رپورٹ کریں ورنہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

انہوں نے یہ بات یہاں ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات کے دفتر میں سفاری زو پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان ٬ ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر چو دھری شفقت علی٬ ڈپٹی ڈائریکٹرسفاری زو سید ظفر الحسن کے علاوہ دیگرمتعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اجلاس میں موجود فوڈ کورٹ اور پلے لینڈ کے کنٹریکٹرصاحبان کو 30یوم تک کام مکمل کرنے اور عوام کیلئے کھولنے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہ وہ 15نومبر کو کمیٹی اراکین کے ہمراہ سفاری زو لاہورکا خود دورہ کرینگے اور موقع پر ہی تمام کام کی رفتار کا جائزہ اور پریزینٹیشن لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر دن رات کی دو شفٹوں میںکام کیا جائے تاکہ مقررہ مدت میں کام کی تکمیل یقینی بنائی جا سکے ۔

ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے اجلاس کو بتایا کہ لاہور سفاری زو میں آنے والے سیاحوں کو مفت وائی فائی فراہم کرنے کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور متعلقہ حکام وائی فائی کے لائنیں بچھانے کاکام کررہے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر تک تمام کام مکمل کرکے سیاحوں کو وائی فائی کی مفت سہولت فراہم کر دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ لائن سفاری میں چلائی جانیوالی ٹرام کوسٹر کی ڈیزائننگ کاکام تقریبامکمل کرلیا گیا ہے اور جلد لوگوں کولائن سفاری میں آرام دہ اور محفوظ سیاحت کی سہولت فراہم کردی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :