حکومت میں دہشتگردی کیخلاف لڑنے کی اہلیت نہیں۔بلاول بھٹو

پانامالیکس دنیاکابڑااسکینڈل ہے،میں اورمیراچاچاعمران یہ الزام نہیں لگارہے،میاں صاحب آپ کوکرپشن کاجواب دیناہوگا،یہ جمہوریت ہے تخت رائیونڈ کی بادشاہت نہیں ہے،مودی کوبتاناچاہتاہوں کہ پاکستان میں مسلم اورغیرمسلم سب برابرہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی کاڈہرکی میں عوامی جلسہ سےخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 4 نومبر 2016 17:52

حکومت میں دہشتگردی کیخلاف لڑنے کی اہلیت نہیں۔بلاول بھٹو

ڈاہرکی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 نومبر2016ء) :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ حکومت میں دہشتگردی کیخلاف لڑنے کی اہلیت نہیں ہے،پاناما لیکس دنیاکا بڑااسکینڈل ہے،میں اورمیراا چاچا عمران یہ الزام نہیں لگا رہے،میاں صاحب آپ کوکرپشن کا جواب دینا ہوگا،جمہوریت ہے تخت رائیونڈ کی بادشاہت نہیں ہے،مودی کو بتانا چاہتاہوں کہ پاکستان میں مسلم اورغیرمسلم سب برابر ہیں۔

انہوں نے آج ڈہرکی میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم موہن جوڈروکے وارث اور باب الاسلام کے رہنے والے ہیں۔ہم لوگوں کو تقسیم نہیں کرتے بلکہ ہم امن ،جمہوریت چاہتے ہیں،ہم محب وطن لوگ ہیں۔دنیااورمودی کو بتانا چاہتاہوں کہ پاکستان میں مسلم اورغیرمسلم سب برابر ہیں۔

(جاری ہے)

ہم جنس،زبان اور نسل کی بنیادپرتفریق نہیں کرتے۔یہ جناح، ذولفقاربھٹواور شہید بے نظیربھٹوکا پاکستان ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کی ترقی کیلئے جدوجہدکررہے ہیں۔ہماری جدوجہدکی ایک تاریخ رہی ہے۔ہم نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات،حاریوں،غریبوں،بے روزگاروں،اقلیتوں اوردہشتگردی کو ضر سے ختم کرنے اور ہماری جدوجہد اسلام کے امن کے پیغام کی ہے۔کوئٹہ میں گیاتھا۔کوئٹہ اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے۔کوئٹہ میں پولیس سنٹر پردہشتگردوں نے حملہ کرکے ہمارے نوجوانوں کو شہیدکیا گیا۔

ہماری حکومت کیا کررہی ہے؟صرف فوٹوسیشن ؟ ایک بیان کے بعد خاموشی ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ اصل دہشتگرد،سہولتکار اور فنانس کرنے والے کون تھے؟سب کچھ بھلا دیاجاتاہے۔پھر دوسرء سانحے کا انتظارکیاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف ہمیں متحدہونے کی ضرورت ہے لیکن اس حکومت میں دہشتگردی کیخلاف لڑنے کی اہلیت نہیں ہے۔

بلاول نے کہا کہ میاں صاحب آپ کی پالیسی نے قوم کو منتشرکردیا۔آپ ناک سے یہ ملک ہے کاروبار نہیں بلکہ یہ عوام ہیں بیچنے اور خریدنے کا مال نہیں ہے۔آپ وزیراعظم ہیں بادشاہ نہیں یہ جمہوریت ہے تخت رائیونڈ کی بادشاہت نہیں ہے۔عوام غریب اور آپ امیر ہورہے ہیں۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ میاں صاحب میں الزام نہیں لگا رہا۔میرا چاچا عمران یہ الزام نہیں لگا رہا۔

یہ پاناما پیپرزکہہ رہاہے۔یہ چھوتا موٹا الزام نہیں بلکہ دنیا کا بڑا اسکینڈل ہے۔آپ کو جواب دینا ہوگا۔آپ نے کبھی جواب نہیں دیا۔سستی روٹی،ییلوکار،دانش سکولز،نندی پور،حدیبیہ پیپرزملزیا دنیا کا سب سے بڑا اسکینڈل پاناماپیپرزکا ہو،آپ نے کبھی جواب نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ ایک علاقے کو ترقی دینگے تو وفاق کمزور ہوگا۔میں ملک کو بچانا چاہتا ہوں اور مودی کی سازش کو ناکام بنانا چاہتا ہوں۔آپ کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہاہورہاہے۔