ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ٬علی رضا عابدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکیخلاف قومی اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی

پرویز خٹک کیخلاف آرٹیکل 6کا مقدمہ درج کیاجائے ٬ایوان سے رکنیت ختم کی جائے ٬قرار داد میں مطالبہ

جمعہ 4 نومبر 2016 20:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور علی رضا عابدی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ہے ۔

(جاری ہے)

قرار داد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے اشتعال انگیزی٬ غیر سنجیدہ بیانات ٬ صوبائیت کی جانب لوگوں کو راغب کرنے ٬ لسانیت کو فروغ دینے ٬ صوبوں کے درمیان نفرت پھیلانے ٬ ملک کی سا لمیت کے خلاف دھمکیاں دینے ٬ پاکستان کے خلاف بغاوت کے نعرے بلند کئے جانے کی نشاندہی کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ پرویز خٹک کے خلاف آرٹیکل 6کا مقدمہ درج کیاجائے اور اس کی ایوان کی رکنیت ختم کی جائے ۔