وکلاء کے غم ابھی تازہ تھے کہ دہشت گردوں نے پولیس ٹریننگ ٹرینگ سینٹر پہ حملہ کرکے نیا محاذ کھول دیا جو قوم ملک سلطنت کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے ٬ ضرب عضب کے بچے کچے دہشت گرد بلوچستان پہنچے جنھوں نے سانحہ کوئٹہ کے واقع کو جنم دیکر بے گناہوں کے خون کی ہولی کھیلی

مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 4 نومبر 2016 22:39

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2016ء) وکلاء کے غم ابھی تازہ تھے کہ دہشت گردوں نے پولیس ٹریننگ ٹرینگ سینٹر پہ حملہ کرکے نیا محاذ کھول دیا جو قوم ملک سلطنت کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ٬ ضرب عضب کے بچے کچھے دہشت گرد بلوچستان پہنچے جنھوں نے سانحہ کوئٹہ کے واقع کو جنم دیکر بے گناہوں کے خون کی ہولی کھیلی ٬ عوام ریاست اور پاک فوج ملکر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنماء میر اظہار حسین کھوسہ نے جعفرآباد میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ کاایک عظیم سانحہ ہے جسے کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکتا ایک تعلیم یافتہ طبقہ وکلاء برادری جس کے غم ابھی تک تازہ اور ہمارے سینے میں تھے کہ دہشت گردوں نے ایک اور بڑا حملہ کرکے ہمارے پاسبان چھین لئے ٬ بے گناہوں کے خون سے ہولی کھیلی اور ٹرینگ سینٹر کو لہو لہان کردیا قوم مٹھی بھر دہشت گردوں سے خوف ذدہ نہیں ہے وہ اپنی ریاست پاک فوج کے ساتھ ملکر دشمن کو تہس نہس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے انکا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ پی ٹی سی سینٹر کے ذمہ دار پولیس خود ہے پولیس کو اپنی اور عوام کے جان و مال کی تحفظ خود کرنی چاہیے٬ حساس اداروں اور فوج کاکام سرحدوں کی حفاظت کرنا اور دہشت گردوں کے نقل و حمل کو روکنا ہے سیکورٹی ادارے غافل نہ رہیں اور اپنے حکومتی تنصیبات مساجدوں پبلک مقامات کی نگرانی کریں مٹھی بھر دہشت گرد جو ضرب عضب سے بھاگ کر بلوچستان میں گھس آئے ہیں انہیں چھپنے کے لئے بلوچستان کے عوام سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نعشیں رکھوانے کے لئے ایمبولنس کا انتظام کیا تھا مگر جلدی پہنچانے کے چکر میں ورثا خود ہی ویگنوں کی چھتوں پر نعشوں کو لیکر گئے یہ اچھی روایات ہر گز نہیں ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان یو ٹرن کے ماہر ہیں میاں نواز شریف نے عمران خان کو کے پی کے کی حکومت گفٹ کی تھی میاں صاحب چاہتے تو مولانا فضل الرحمان ٬ سراج الحق اور آفتاب شیرپائو کے ساتھ ملکر حکومت بناسکتے تھے ۔

جلسہ جلوس کرنے سے عام شہریون کو تکلیف ہوتی ہے ۔میر اظہار حسین کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جو شناختی کارڈ بلاک کئے جارہے ہیں یہ ایک اچھا اقدام ہے کیونکہ اس سے پتہ چل جاتا ہے کہ ہمارے نام کے ساتھ ہمارے خاندان میں کوئی نامعلوم شخص گھس تو نہیں آیا ِ انکا کہنا تھا کہ ضلع صحبت پور میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں پانچ کروڑ کی لاگت سے درگی اور نبی بخش کھوسہ تک روڈ تعمیر کی جارہی ہے جس سے لوگوں کے مشکلات میں کمی ہوگی ہماری کوشش ہے کہ صحبت پور سے کشمور تک روڈ مکمل کیا جائیگا جس سے سفری مشکلات کافی کم ہوں گی ۔

سی پیک منصوبہ میاں نواز شریف کا احسن اقدام ہے اس سے ملک بھر میں ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے کچھی کینال تکمیل کے مراحلے میں داخل ہورہا ہے اس سے لاکھوں ایکڑ زمین سیراب ہوگی پانی کا ایک بہت بڑا بہران حل ہوگا اس سے خوشحالی آئیگی کاشتکار اور چھوٹے زمیندار خوشحال ہوں گے اور یہ منصوبہ مسلم لیگ کے ہی دور میں مکمل ہوگا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شالی کی قیمت بہت ہی کم ہے جس سے چھوٹے زمینداروں اور کسانوں کو نقصان ہورہا ہے میں اسمبلی میں اس کے خلاف آواز اٹھائون گا تاکہ شالی کی قیمت بڑھائی جاسکے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ناراض بلوچ ہمارے بھائی ہیں ہمیں ان سے اچھے توقعات رکھنے چاہیے اگر ہم آپس میں تتر بتر رہیں گے تو ہمارے صوبے اور ملک کو نقصان ہوگا ۔