وزیر اعظم نواز شریف کا نام پانامہ لیکس میں نہیں ہے٬ڈاکٹرآصف کرمانی

ْشکاری خان خود اپنے جال میں پھنس گیا ہے٬جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا٬بیان

جمعہ 4 نومبر 2016 23:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہاہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا نام پانامہ لیکس میں نہیں ہے٬شکاری خان خود اپنے جال میں پھنس گیا ہے٬جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ھو جائے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کا نام پانامہ لیکس میں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہاکہ نواز شریف نے از خود اپنے اور اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ اپنے آپ کو معصوم ظاھر کرنے والے عمران خان اور تحریک انصاف کے لیڈران آج کٹہرے میں کھڑے ہیں۔ آصف کرمانی نے کہاکہ شکاری خان خود اپنے جال میں پھنس گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ھو جائے گا۔ نواز شریف سرخرو ھوں گے۔ انشااللہ