فریشر جوس پولو کپ 2016 کے مقابلے ٬ باڑیز نے مین فائنل جبکہ لرننگ الائنس نے سبسڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا

جمعہ 4 نومبر 2016 23:07

فریشر جوس پولو کپ 2016 کے مقابلے ٬ باڑیز نے مین فائنل جبکہ لرننگ الائنس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام فریشر جوس پولو کپ 2016 کے چوتھے روز زبردست پولو کے مقابلے منعقد ہوئے۔ باڑیز نے مین فائنل جبکہ لرننگ الائنس نے سبسڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ تفصیلات کے مطابق فریشر پولو کپ کے چوتھے روز پول بی میں ہارنے والی ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوئے۔ پہلے میچ میں لرننگ الائنس نے ڈسکون کنسٹرکشن کو 4-2 سے ہرایا۔

دوسرے میچ میں ڈسکون کنسٹرکشن کو 5-3 سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں لرننگ الائنس نے بلیک ہارس کو 6-1 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ مین فائنل کیلئے ہونیوالے زبردست مقابلوں میں ڈائمنڈ پینٹس نے پہلے میچ میں باڑیز کو 3-2 سے ہرایا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے میر حذیفہ احمد ٬ ممتاز عباسی اور عبداللہ دائود نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ باڑیز کی طرف سے دونوں گول حمزہ مواز خان نے کیے۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں باڑیز نے حمزہ مواز خان کے تین خوبصورت گولوں کی بدولت پیبل بریکرز کو 3-1 سے ہرادیا۔ تیسرے میچ میں پیبل بریکرز نے زبردست مقابلے کے بعد ڈائمنڈ پینٹس کو 3-0 سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ تینوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا۔ باڑیز کی ٹیم نے بہترین گول اوسط کی بدولت مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل (کل)اتوار کو دوپہر تین بجے لاہور پولو کلب کے ایبک گرائونڈ میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :