شیخ رشید اور چوہدری سرور نے نعیم الحق اور خر م نواز گنڈا پور میں صلح کروادی

دونوںنے ایک دوسرے کے خلاف مزید با ت نہ کر نے پر بھی اتفاق کر لیا ‘عوامی تحریک کی سنٹر ل ایگز یکٹو نے فیصلے کی منظوری بھی دیدی ‘ذرائع

جمعہ 4 نومبر 2016 23:23

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے عوامی تحر یک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور اور تحر یک انصاف کے سیکرٹری اطلا عات نعیم الحق میں سیز فائرکے بعد صلح بھی کروادی جبکہ عوامی تحر یک کی سنٹرل ایگز یکٹو کمیٹی نے صلح کے فیصلے کی باقاعدہ منظوری بھی دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مشتر کہ کوشش کیں ہیں جسکے بعد خر م نواز گنڈا پور اور نعیم الحق کے در میان سپر یم کورٹ میں ہونیوالی لڑائی کے بعددونوں میں صلح کر وانے کی کوشش میں مصروف رہے جسکے بعد دونوں قائدین نے ایک دوسرے کے خلاف مزید با ت نہ کر نے کیساتھ ساتھ صلح بھی کرلی ہے نعیم الحق اور خرم نواز گنڈا پور نے مشتر کہ طور پر آئندہ اس معاملے پر کسی قسم کی با ت نہ کر نے پر بھی اتفاق کر لیا ہے جبکہ عوامی تحر یک کی سنٹرل ایگز یکٹو کمیٹی نے صلح کے فیصلے کی باقاعدہ منظوری بھی دیدی ہے ۔

متعلقہ عنوان :