پاکستان اور امریکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں ٬ جلیل عباس جیلانی

دونوں ممالک دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں٬ پاکستان امریکا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر کام کررہا ہے٬امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 5 نومبر 2016 13:12

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہاہے کہ پچھلے چند برسوں میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آئی ہے٬ دونوں ممالک دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر کام کررہا ہے جبکہ تجارت کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی صحافیوں سے گفتگو میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے چند برسوں میں پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے پاکستانی سفیر نے دفاعی اور جوہری تعاون کے فروغ کیلئے بھی پاک امریکا تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیا۔ اس سے قبل واشنگٹن میں ویمن فارن پالیسی گروپ کے اعزازمیں پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں بریفنگ دیتے ہوئے پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کسی تفریق کے بغیرکی جارہی ہے۔ پاکستانی سفیر نے شرکاء کو جنوبی ایشیامیں امن واستحکام اورخطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔