بھارتی بیڈ منٹن پلیئر سائنا نہوال انجری کے باعث پریشان

کبھی کبھی ایسا لگتا ہے انجریز کے باعث میرا کیریئر جلد ختم ہوجائیگا ٬ سائنا

ہفتہ 5 نومبر 2016 13:32

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) گھٹنے کی سرجری کے بعد ٹینس ایکشن میں واپسی کرنے والی ٹاپ شٹلر سائنا نہوال کا کہنا ہے کہ کبھی کبھی انھیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انجریز کے سبب اٴْن کا بیڈمنٹن کریئر جلد اختتام پذیر ہوسکتا ہے۔ سائنا جنھیں حال ہی میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اتھلیٹکس کمیشن کی ممبر بنایا گیا٬ وہ چائنا سوپر سیریز پریمیر سے ایکشن میں واپس ہورہی ہیں٬ جس کا آغاز 15 نومبر کو مقرر ہے۔

(جاری ہے)

26 سالہ سائنا ریو اولمپکس کیلئے روانگی سے ایک ہفتہ گھٹنے کا کچھ مسئلہ پیدا ہوگیا تھا اور وہ انجری کے ساتھ ہی گیمز میں حصہ لیں٬ اور اپنا سکنڈ راؤنڈ میچ ہار کر جلد خارج ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھی دل میں کہیں نہ کہیں احساس ہوتا ہے کہ شاید یہ میرے کریئر کا اختتامی مرحلہ ہے٬ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ آپ کبھی اندازہ نہیں کرسکتے کہ کیا ہوسکتا ہے۔‘‘ تاہم انھوں نے کہا کہ وہ سخت محنت بدستور جاری رکھیں گی٬ بالخصوص اپنی کمزوری والے پہلوؤں پر کام کریں گی۔ 2012 اولمپکس برونز میڈلسٹ نے کہا٬ ’’اگر لوگ سمجھتے ہیں کہ میرا کریئر ختم ہوچکا٬ تو ایک طرح سے یہ میرے لئے اچھا ہی ہے٬ (کیونکہ) لوگ میرے تعلق سے بہت سوچتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :