مہمند ایجنسی٬ تحصیل صافی قندارو میں روڈ کنارے نصب بارودی سرنگ ناکارہ بنادیا گیا

لیویز و خاصہ دار فورس کا علاقے میں سرچ آپریشن‘ اجتماعی ذمہ داری اور شک کی بنائ پر 9 افراد گرفتار

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:44

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) مہمند ایجنسی٬ تحصیل صافی قندارو میں روڈ کنارے نصب بارودی سرنگ ناکارہ بنادی گئی۔ لیویز و خاصہ دار فورس کا علاقے میں سرچ آپریشن٬ اجتماعی ذمہ داری اور شک کی بنائ پر 9 افراد گرفتار۔ علاقے کے عوام کو ہر مشکوک سرگرمی پر کھڑی نظر رکھنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز صبح سیکورٹی فورسز نے تحصیل صافی کے علاقہ قندارو میں باجوڑ پشاور مین شاہراہ میں معمول کے چیکنگ کے دوران نصب بارودی سرنگ سرنگ کو ناکارہ بنا دیا۔

(جاری ہے)

بعد میں لیویز اور خاصہ دار فورس نے ارد گرد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ اور 9 افراد کو اجتماعی ذمہ داری اور شک کی بنائ پر گرفتار کر کے غلنئی جیل منتقل کر دیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے عمائدین اور عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں ہر اجنبی اور مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھیں۔ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع بروقت سیکورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کو دی جائے۔ اے پی اے اپر مہمند حسیب الرحمن خلیل نے بتایا کہ گرفتار افراد کو اجتماعی ذمہ داری سے غفلت اور بعض کو شک کی بنائ پر گرفتار کر لیا گیا ہے اور تاحال سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :