سپریم کورٹ میں پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لیئے 7بنچ تشکیل دے دئیے گئے

ہفتہ 5 نومبر 2016 23:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) سپریم کورٹ میں پیر7سی11نومبر 2016 تک کے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لیئے ایک پانچ رکنی لاجر بنچ سمیت7بنچ تشکیل دے دئیے گئے ہیںجو اہم مقدمات کی سماعت کریں گے ان میںلارجر بنچ چیف جسٹس انوظہیر جمالی کی سربراہی میںجسٹس آصف سعید کھوسہ٬ جسٹس امیر مسلم حانی ٬ جسٹس شیخ عظمت سعیداور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

بنچ نمبر1چیف جسٹس انور ظہیر جمالی٬ جسٹس امیر حانی مسلم پر مشتمل ہے۔ بنچ نمبر 2 جسٹس میاں ثاقب نثار٬جسٹس مقبول باقر اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل ہے۔ بنچ نمبر 3جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میںجسٹس شیخ عظمت سعید اور اعجاز الاحسن پر مشتمل ہے۔ بنچ نمبر 4جسٹس اعجاز افضل خان ٬جسٹس مشیر عالم اور جسٹس دوست محمد خان پر مشتمل ہے۔بنچ نمبر 5جسٹس گلزار احمد ٬ جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہے۔ بنچ نمبر 6جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :