برہنہ خاتون کی تصویر پوسٹ کرنے پر پلے بوائے ماڈل پر مقدمہ

ڈینی میدرز نے اس تصویر کے ساتھ اپنی تصویر بھی سنیپ چیٹ پر اپ لوڈ کی

اتوار 6 نومبر 2016 10:20

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2016ء) لاس اینجلس کی پولیس نے پلے بوائے جریدے کی ماڈل ڈینی میدرز پر ایک بڑی عمر کی خاتون کو ’ان کے جسم پر شرم دلانے‘ کے لیے ان کی تصویر لینے پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔گذشتہ جولائی میں 70 سالہ برہنہ خاتون کی یہ تصویر ایل اے فٹنس جم میں لینے کے بعد ان سے اجازت لیے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی گئی تھی۔

ڈینی میدرز نے اس تصویر کے ساتھ اپنی تصویر بھی سنیپ چیٹ پر اپ لوڈ کی۔مس میدرز پر کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے کی پاداش میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔اگر ان پر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو انھیں چھ ماہ جیل اور ایک ہزار ڈالرز جرمانہ ہو سکتا ہے۔29 سالہ ڈینی میدرز نے بعد میں ایک اور تصویر اپ لوڈ کی جس پر لکھا تھا کہ میں سمجھی یہ سنیپ چیٹ پوسٹ ذاتی بحث کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے تسلیم کیا کہ کسی کے جسم پر شرم دلانا غلط ہے۔تاہم لاس اینجلس ٹائمز نے ان کے وکیل کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کی موکلا نے کچھ غیرقانونی نہیں کیا٬ نہ ہی کسی کی ذاتیات پر حملہ کیا ہے اور نہ ہی قانون توڑا ہے۔فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے لاس اینجلس کے اٹارنی جنرل مائک فیور نے ’جسم پر شرم دلانے‘ کا ذکر کرتے ہوئے اسے ’شرمناک‘ قرار دیا اور کہا کہ آگے اس کے درد ناک نتائج نکل سکتے ہیں۔اس سب کے نتیجے میں ڈینی میدرز پر اس جم کی تمام شاخوں میں پابندی عائد کر دی گئی ہے٬ انھیں ریڈیو شو سے فارغ کر دیا گیا ہے اور آن لائن انھیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :