نیکٹا کی وزارت داخلہ کو جماعت الاحرار اور لشکر جھنگوی العالمی کو کالعدم تنظیم قرار دینے کی سفارش

اتوار 6 نومبر 2016 13:20

نیکٹا کی وزارت داخلہ کو جماعت الاحرار اور لشکر جھنگوی العالمی کو کالعدم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2016ء) نیشنل کاؤنٹر ٹیرراز اتھارٹی (نیکٹا) نے وزارت داخلہ کو جماعت الاحرار اور لشکر جھنگوی العالمی کو کالعدم تنظیم قرار دینے کی سفارش کردی۔نیکٹا کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط کے مطابق ’اتھارٹی کی طرف سے جماعت الاحرار اور لشکر جھنگوی العالمی کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے علیحدہ ہونے کے بعد جماعت الاحرار اگست 2014 میں ابھر کر سامنے آئی تھی۔دہشت گرد تنظیم نے پاکستان میں سکیورٹی اہلکاروںِ قانون نافذ کرنے والے اداروں٬ سرکاری تنصیبات٬ سیاستدانوں٬ مذہبی اقلیتوں اور وکلا پر کئی حملے کیے۔جماعت الاحرار نے رواں سال 8 اکتوبر کو کوئٹہ میں وکلا پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی جس میں 70 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اگست میں امریکی محکمہ خارجہ نے جماعت الاحرار کا نام دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل کردیا تھا۔لشکر جھنگوی سے علیحدہ ہونے والی لشکر جھنگوی العالمی ملک میں بالخصوص کراچی اور کوئٹہ میں متعدد فرقہ وارانہ حملوں میں ملوث ہے۔رواں سال 25 اکتوبر کو پولیس ٹریننگ کالج حملے کی ذمہ داری لشگر جھنگوی العالمی نے ہی قبول کی تھی جس میں 61 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :