Live Updates

کھیل کود کے میدانوں اور سیاست کے ایوانوں میں فرق ہوتا ہے عمران خان نے سیاست کو کھیل کا میدان سمجھ کر فتح حاصل کرنے کیلئے نام نہاد دھرنوں اور احتجاج کا سہارا لے رکھاہے٬ پی ٹی آئی قیادت مغربی قوتوںکے اشاروں پر سی پیک منصوبے کو ناکام کرنے اور ملک میں ترقی روکنے کیلئے ہر ناجائز حربہ استعمال کرنے دریغ نہیں کرتی ٬ موجودہ صوبائی حکومت کے تین سالہ دور میں ترقی نہیں بلکہ بے حیائی کو فروغ ملاحکومت کاکنٹرول پرویز خٹک کے پاس نہیں بلکہ بنی گالا میں ہے جہاں سے ریموٹ کے ذریعے چلایا جاتا ہے ہم پر انگلی اٴْٹھانے والے سن لے 2018کے عام انتخابات میں بوریا بستر گول کرکے خیبر پختونخوا سے اٴْس پار بھیج دینگے ٬وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کا تقریب سے خطاب

اتوار 6 نومبر 2016 18:30

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ کھیل کود کے میدانوں اور سیاست کے ایوانوں میں فرق ہوتا ہے عمران خان نے سیاست کو کھیل کا میدان سمجھ کر فتح حاصل کرنے کیلئے نام نہاد دھرنوں اور احتجاج کا سہارا لے رکھاہے پی ٹی آئی قیادت مغربی قوتوںکے اشاروں پر سی پیک منصوبے کو ناکام کرنے اور ملک میں ترقی روکنے کیلئے ہر ناجائز حربہ استعمال کرنے دریغ نہیں کرتے موجودہ صوبائی حکومت کے تین سالہ دور میں ترقی نہیں بلکہ بے حیائی کو فروغ ملاحکومت کاکنٹرول پرویز خٹک کے پاس نہیں بلکہ بنی گالا میں ہے جہاں سے ریموٹ کے ذریعے چلایا جاتا ہے ہم پر انگلی اٴْٹھانے والے سن لے 2018کے عام انتخابات میں بوریا بستر گول کرکے خیبر پختونخوا سے اٴْس پار بھیج دینگے اقوام بنوں کیلئے جیل کی صبتیں برداشت کی مگر اٴْن کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا جنوبی اضلاع اور خصوصا بنوں ڈویڑن میں تعمیر وترقی کیلئے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کردار کو سلام پیش کرتا ہوں اپنے دورہ حکومت میں صوبہ بھر میں نئے سپورٹس کمپلیکس اور گرائونڈ کی تعمیر پر اربوں روپے خرچ کئے جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے صاحبزادے سابق ایم این اے زیاد درانی مرحوم کے نام سے منسوب آل صوبائی کبڈی ٹورنمنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے ملک ریاض خان ٬ضلع ناظم عرفان درانی ٬ضلعی نائب ناظم پیر منیر شاہ ٬ تحصیل ناظم انجنیئر ملک احسان خان٬ ملک یوسف خان ٬کنٹونمنٹ بورڈ چیئرمین ملک شرین مالک ٬حافظ کریم داد خان ٬چیف آفیسر بنوں محمدیوسف خان ٬ڈسٹرکٹ کونسلرز ملک شکیل خان٬سید کمال شاہ ٬سجاد ذرگر٬ تحصیل کونسلر پیر کمال شاہ اور شاہد خان درانی سمیت دیگر پارٹی کے منتخب نمائندے اور مشران وعمائدین کے علاوہ ہزاروں تماشائی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کبڈی بنوں کے قدیم اور روایتی کھیل ہے ضلع بنوں کے کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے یہاں کے کھلاڑیوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں مگر اٴْنھیں ہمیشہ نظرانداز کیا گیا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا جو بھی بنوں کے بیٹوں کے ساتھ زیادتی کریگا اٴْن کے گربیان میں ہاتھ ڈالے گے انہوں نے کہا کہ اقوام بنوں کے ساتھ ان تین سالہ دور میں جو زیادتیاں ہوئی اٴْن کے ہر ایک پائی کا حساب لینگے کیونکہ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کررہے ہیں جبکہ محالفین اپنی جیبوں کو گرم رکھنے کیلئے سیاست کو کاروبار بنائے رکھا ہے لیکن اٴْن کا سیاسی کاروبار اب بند کردیا گیا ہے بنوں کا بچہ بچہ علمائ کا شیدائی ہے اور ہمیشہ علماء پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اب خیبر پختونخوا کے کونے کونے سے عوام جوق درجوق علمائ کے قافلے کے ہمنوا بن رہے ہیں جس سے سیاسی فضاء ایک بار پھر علماء کا انتظار کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل کے انتخابات کسی جنگ سے کم نہیں تھے یہ جنگ جیت کر ثابت کردیا کہ علماء ہی صحیح معنوں میں عوامی خدمت کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت عمران خان سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیر ا ہوکر ملکی ترقی کے دشمن بن گئے ہیں مگر جب تک ملک میں جمعیت علماء اسلام اور مولانا فضل الرحمن کا ایک بھی کارکن زندہ ہے کسی کا باپ بھی ملک میں غیروں کا ایجنڈہ نافذ نہیں کرسکتا دونومبر کا دھرنا بھی ایک سازش تھی جیسے ناکام بنایا گیا جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے آمر کے گود میں پلے بڑے ہوئے ہیںانہوں نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی منصوبے کے مغربی روٹ کی تعمیر سے جنوبی اضلاع میں ترقی کا انقلاب برپا ہوگا جس سے یہاں پر ہزاروں افراد کو روزگار کے نئے مواقع گھر کی دہلیز پر فراہم ہونگے اور یہاں کے معیشت مزید مضبوط ہوجائیگی کبڈی ٹورنمنٹ کے اختتام پر وفاقی وزیر نے ونر رنر اور انتظامیہ کو نقدی انعامات دیئے اور ہرسال صوبائی سطح پر ٹورنمنٹ کے انعقاد کا علان کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات