خطے میں ایران کا برتاؤ غیر مثبت ہے : امریکا

اتوار 6 نومبر 2016 22:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2016ء) امریکہ نے کہا ہے کہ " ایران کا خطے میں برتاؤ بالخصوص شام اور یمن کے حوالے سے رویہ غیر مثبت اور غیر تعمیری ہی"۔ امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ" کے مطابق یہ بات ا مریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہی ہے ۔ ٹونر نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پورے خطے میں خاص طور پر شام اور یمن کے حوالے سے اپنے رویے کو تبدیل کرے۔

امریکی ترجمان نے باور کرایا کہ "خطے میں ایران کا برتاؤ نیوکلیئر معاہدے کے بعد بھی تبدیل نہیں ہوا"۔مارک ٹونر کا یہ بیان جمعے کے روز ایران میں ہونے والے مظاہروں میں امریکا مخالف نعروں پر تبصرے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ یہ مظاہرے 1979 میں ایرانی انقلاب کے بعد تہران میں امریکی سفارت خانے پر یونی ورسٹی طلبہ کے حملے اور 52 امریکیوں کو طویل عرصے تک یرغمال بنائے رکھنے کے واقعے کی یاد مناتے ہوئے کیے گئے۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ "ایران میں امریکا دشمنی پر مبنی نعرے انتہا پسند سیاسی موقف کی ترجمانی کرتے ہیں٬ تاہم یہ ایران اور امریکا کے درمیان تعاون کی راہ میں رکاوٹ ہر گز نہیں بنیں گی"۔ انہوں نے مزید کہا کہ " ہم خطے میں بالخصوص شام ٬ یمن اور مشرق وسطی کے دیگر علاقوں کے حوالے سے ایران کے مستقبل کے رویے کی جانب دیکھ رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس کے مواقف مثبت اور تعمیری ہوں گی"۔

متعلقہ عنوان :