سندھ لٹریچر فیسٹول اختتام پزیر

اتوار 6 نومبر 2016 22:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2016ء) تین روزہ سندھ لٹریچر فیسٹول اتوار کے روزمقامی ہوٹل میں اختتام پزیر ہوا۔فیسٹول کے آخری روزمختلف لٹریری اور ثقافتی پروگرام منعقد کئے گئے۔پروگرام کے آخری روزمختلف موضوعات پرسندھی زبانی میں لکھی گئی کتابیں جن میں ’’سکھن لدھی سار‘‘٬ حسن درس جو رسالو‘‘ اور ابراہیم جویوکی کتاب’’ سندھ کے جدید شعور کے آئینہ دار‘‘کی رونمائی بھی ہوئی ۔

(جاری ہے)

تقریب رونمائی سے جسٹس (ر)دیدار حسین شاہ ٬ اعجاز قریشی٬ منیر شاہ ٬ کریم راجپر٬ غلام نبی مورائی٬ رضا سروہی اور ڈاکٹر سلیمان شیخ نے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ فیسٹول میں مختلف ادبی اور ثقافتی موضوعات پر مذاکرے اور سیمینارز منعقدہوئے جن میں مشہور محققین گل حسن کلمتی٬ اختر بلوچ٬ نثار کھوکھر٬ ڈاکٹر حفیظ لغاری٬ زیب سندھی اور دیگر نے شرکت کی۔ فیسٹول کے اختتام پر مشاعرہ اور محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیاجس میںسندھی شعراء نے اپنا کلام پیش کیاجبکہ لوک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :