پانامہ لیکس کے معاملے پر کمیشن نہیں بننا چاہئیے ۔ سینیٹر اعتزاز احسن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 نومبر 2016 13:17

پانامہ لیکس کے معاملے پر کمیشن نہیں بننا چاہئیے ۔ سینیٹر اعتزاز احسن

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 نومبر 2016ء) : سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کو کمیشن نہیں بنانا چاہئیے تھا میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن نہ بنانےکی رائے اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کیےگئے بل کی روشنی میں فیصلہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ بل پر تمام اپوزیشن کی جماعتیں متفق اورایک ساتھ ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا پانامہ بل پر ساتھ نہ ہونے کا تاثر یکسر غلط ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ بل پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے دستخط ہیں۔ اپوزیشن کی تمام جماعتوں نےمشترکہ ٹی اوآرز بنائے ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ اپوزیشن کےبل کوسپریم کورٹ کی انکوائری میں بنیاد بناناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ بل پربحث کےلیےحکومت نےآج کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا ہے۔ پانامہ بل کا مستقبل حکومت کے ہاتھ میں ہے۔ حکومت پانامہ معاملے کی تحقیقات سےبھاگ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کو چاہئیے تھا کہ پانامہ کیس پر کمیشن بنانے کی بجائے خود فیصلہ کرے کیونکہ کمیشن بننے سے فیصلہ تاخیر کا شکار ہو گا۔