امجد صابری سمیت ہائی پرفائل کیسزکے ملزمان گرفتار -کراچی سی ٹی ڈی پولیس نے مشہور قوال امجد صابری کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملٹری پولیس اور پولیس اہلکاروں پر حملوں اور ناظم آباد میں مجلس پر فائرنگ کے ملزمان کو بھی گرفتار کرلیاگیا ہے-مرادعلی شاہ
میاں محمد ندیم پیر 7 نومبر 2016 17:52
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 نومبر۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جوامجد صابری کے قتل سمیت دیگر ہائی پروفائل کیسز میں ملوث ہیں۔کراچی پولیس کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ پریس کانفرس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایس ایس پی راجاعمرخطاب کی سربراہی میں سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے دو ملزمان اسحاق عرف بوبی اور عاصم عرف کیپری کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ برآمد کیا ہے جبکہ باقاعدہ تفتیش کے بعد ان ملزمان کے 28 واقعات میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ سی ٹی ڈی پولیس نے مشہور قوال امجد صابری کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ امجد صابری کو 22 جون 2016 کو قتل کیا گیا تھا اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کئی خبریں آئی تھیں لیکن مصدقہ اطلاعات اور ثبوت کے مطابق یہی دو افراد امجد صابری کے قتل میں ملوث ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 29 اکتوبر 2016 کو ناظم آباد میں خواتین کی مجلس میں فائرنگ ہوئی تھی جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے، اس واقعے کی تفتش کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ان سے تفتیش کے دوران کچھ ثبوت حاصل ہوئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ 17 اکتوبر کو ایف سی ایریا میں مجلس پر گرینیڈ حملہ ہوا تھا، اس واقعے میں بھی یہی افراد ملوث تھے جبکہ 26 جولائی کو آرمی کے دو اہلکاروں کو قتل کیا گیا تھا اس میں بھی یہ افراد براہ راست ملوث تھے۔واضح رہے کہ امجد صابری کو رواں برس 22 جون 2016 کو کراچی میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور ہم ثبوت کا جائزہ لے رہے ہیں اور ہم اس وقت تک کوئی اعلان نہیں کرنا چاہتے جب تک ہم مطمئن نہیں ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ملزمان 12 مزید ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکاروں اور شیعہ برادی کے افراد کے قتل کے واقعات میں بھی ملوث تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.