حکومت عوام اور ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے٬ راجہ شوکت عزیز بھٹی

پیر 7 نومبر 2016 22:04

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے راہنما ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نیکہاہے کہ ہم نے علاقے کی بہتری کیلئے بھرپور کردار ادا کیااور عوام کے مسائل کا خاتمہ کیا٬ جو بھی وعدے اور اعلانات کیے ان کو پورا کر کے دکھایا٬ عوام نے بھی ہمیشہ اپنی بے پناہ محبتوں سے نواز اہے٬ راجہ شوکت عزیز بھٹی نے اپنی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے کے لیے آنے والوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خدمت کی سیاست کی اور عوام کے مسائل حل کئے اور علاقے کی تعمیر و ترقی اور بہتری کیلئے کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

آج یہی وجہ ہے کہ گوجر خان کے کونے کونے سے آکر لوگوں نے اپنی محبتوں کے پھول نچھاور کئے ان کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام اور ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک و ترقی اور خوشحالی کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :