ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشدوہرہ سے ورلڈ بینک کے ایک 9 رکنی وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی

پیر 7 نومبر 2016 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشدوہرہ سے ورلڈ بینک کے ایک 9 رکنی وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور کراچی میں بلدیاتی سہولیات کو بہتر بنانے کے منصوبوں میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ٬ وفد میں ورلڈ بینک کے سینئر ڈائریکٹر Mr.Ede Ijjasz Vasquez٬ پریکٹس منیجر اربن سائوتھ ایشیاMr.Ming Zhang ٬ پروگرام لیڈر پاکستان جعفر فرییا٬ لیڈ اربن اکنامسٹ سائوتھ ایشیا Mr.Peter Ellis ٬ سینئر اربن اسپیشلسٹ مس شہناز ارشد٬ سینئر اربن اسپیشلسٹ Mr.

(جاری ہے)

Jon Kher Kaw ٬ سینئر ڈیزاسسٹر رسک مینجمنٹ اسپیشلسٹ حارث خان٬ اربن اسپیشلسٹ شعیب اطہراور کنسلٹنٹ فرحان انور شامل تھے جبکہ اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم اور دیگر افسران بھی موجود تھے٬ ڈپٹی میئر کراچی نے ورلڈ بینک کے وفد کو کراچی میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور مسائل کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرنے کے علاوہ مستقبل کے لئے ہونے والی منصوبہ بندی کے متعلق بتایا ٬ انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی پاکستان کی سب سے بڑی بلدیہ ہونے کی حیثیت سے دو کروڑ سے زائد شہری آبادی کو بنیادی بلدیاتی خدمات مہیا کرتی ہے ٬ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شہر کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہونے کے باعث کراچی کے تمام علاقوں میں بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ایک بڑا چیلنج رہا ہے تاہم اس چیلنج سے عہدہ برآہ ہونے کے لئے مختلف ملکی اور بین الاقوامی اداروں سے تعاون حاصل کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت طویل المیعاد اور قلیل مدتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنا ممکن ہوا اورشہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات مہیا ہوئیں٬ انہوں نے کہا کہ کراچی نہ صرف پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اس کا شمار دنیا کے چند بڑے اور تیزی سے وسعت پانے والے شہروں میں ہوتا ہے ٬ قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے اس شہر کا ملکی ترقی اور خوشحالی میں ہمیشہ سے کلیدی کردار رہا ہے جبکہ خطے میں اہمیت کی حامل بین الاقوامی ایئرپورٹ اور سی پورٹ واقع ہونے کی وجہ سے کراچی صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بھی ہے لہٰذا رہائشی اور صنعتی علاقوں میں ہرممکن بہتر شہری سہولیات کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے لہٰذا انہیں مستقبل میں مزید بہتر اور جدید بنانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے ٬ ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لئے ورلڈ بینک کے تعاون کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اس ضمن میں عالمی ادارے کے ماہرین اور نمائندوں کو ہرقسم کا تعاون مہیا کیا جائے گا٬ ورلڈ بینک کے وفد میں شامل نمائندوں نے اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی تیاری ٬ اسٹڈی اور منصوبوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار کے حوالے سے بات چیت کے علاوہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں مروج مالیاتی نظام کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا٬انہوں نے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے لئے مختلف شعبوںمیں بنائے گئے پروجیکٹس میں دلچسپی کا اظہار کیا اور انہیں شہر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اہمیت کا حامل قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :