وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے وفد کیکنٹری ڈائریکٹر کی قیادت میں ملاقات وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی اقتصادی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا

پیر 7 نومبر 2016 23:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے وفد نے کنٹری ڈائریکٹر کی قیادت میں ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی اقتصادی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ پیر کو وزیر خزانہ سے عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وفد کی قیادت عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کی ۔ وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی اقتصادی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ آسان کاروبار انڈیکس سے کاروباری مواقع میں بہتری لا رہے ہیں ٬حکومت برآمدات میں اضافے کے لئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے ۔عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ مالی اصلاحات میں پیش رفت لائق تحسین ہے ۔