گجرات کا قصاب مودی اب کشمیر کا قصائی بن گیا،گجرات میں قتل عام کرنے والا کشمیر میں دہشت گردی کر رہا ہے، ہمیں متحد ہو کر ظالم کا راستہ روکنا ہوگا‘ بھارتی وزیر اعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہیں

متحدہ عرب امارات میں مقیم کشمیر ی حریت پسند رہنما راجہ نصر اقبال کا بیان

منگل 8 نومبر 2016 14:08

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 نومبر2016ء) متحدہ عرب امارات میں مقیم کشمیر ی حریت پسند رہنما راجہ نصر اقبال نے کہا ہے کہ گجرات کا قصاب مودی اب کشمیر کا قصائی بن گیا،گجرات میں قتل عام کرنے والا کشمیر میں دہشت گردی کر رہا ہے، ہمیں متحد ہو کر ظالم کا راستہ روکنا ہوگا۔ بھارتی وزیر اعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کیونکہ اب کشمیری یہ فیصلہ کرچکے ہیں کہ وہ بھارت سے آزادی کو ظلم وجبر دہشت گردی سے دبایا نہیں جاسکتا۔

برصغیر میں امن کے ذریعے سے ہی ترقی ممکن ہے، کشمیریوں نے ہندوستان کے ساتھ نہیں رہنا اس کا فیصلہ وہ پہلے ہی کرچکے ہیں کشمیریوں کے فیصلے سے مودی سرکار ناراض ہے جس کے باعث اوہچھے ظالمانہ ہتھکنڈے ہو رہے ہیں۔ساری دنیا میں انسانی حقوق کا ڈھونڈرا پیٹنے والوں کی زبانیں کشمیر کے ظلم پر کیوں چپ ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کر رہا ہے۔

عالمی جمہوریت کے نام نہاد علمبردار بھارت کو جان لینا چاہیے کہ ریاست کشمیر کے بہادر بچے اور بچیاں مادر وطن کی آزادی و خود مختاری کے لئے سر بکف ہیں۔ اقوام متحدہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ریاست کشمیر کی بگڑی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے اور خطے کو کسی بڑی تباہی سے بچانے کے لئے مسئلہ کشمیر کو 1949کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ورنہ ریاست کی بگڑی ہوئی صورتحال کسی بڑی تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔