سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کرایوں میں کمی کروانے میں ناکام

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 8 نومبر 2016 17:53

چونیاں(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 08 نومبر ۔2016ء) ٹرانسپوٹروں کی طرف سے زائد کرایہ وصول کیا جا رہا ہے ، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کرایوں میں کمی کروانے میں ناکام ،دو سے تین سو روپے فی پھیرا جگا ٹیکس وصول کیا جا رہے ہے کرائے کم نہیں کر سکتے ٹرانسپوٹروں کا موقف ،تفصیل کے مطابق الہ آباد سے براستہ قصور لاہور اور الہ آباد سے برستہ مانگا منڈی لاہور اور ضلع بھر سے دیگر شہروں کے لیئے سفر کرنے والے مسافروں سے پنجاب حکومت کی طرف سے مقرر کیئے والے کرایہ ناموں کی بجائے زائد کرائے وصول کیئے جا رہے ہیں الہ آباد سے قصور کا کرایہ 36روپے ہیں جبکہ 50روپے ،لاہور کا کرایہ 70روپے ہے جبکہ 120روپے ،الہ آباد سے کنگن پور 12روپے جبکہ 20روپے وصول کیئے جا رہے ہیں اسطرح پتوکی ،بھائی پھیرو،مانگا منڈی ،چھانگا مانگا کا بھی زائد کرایہ وصول کیا جا رہے ایک ٹرانسپوٹر نے اپنے موقف میں بتایا کہ دوسے تین سو روپے تک ہر اڈے پر جگا ٹیکس دینا پڑتا ہے ٹریفک پولیس اور سیکرٹر ی ڈی آر ٹی اے کے آفس کی منتھلی علیحدہ دیتے ہیں اس لیئے کرائے کم نہیں کر سکتے مسافروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اڈا مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ ٹرانسپوٹروں سے منظور شدہ اڈا فیس وصول کریں تاکہ ٹرانسپوٹرز بھی سرکاری نرخ نامے کے مطابق کرائے وصول کر سکیں

متعلقہ عنوان :