Live Updates

تحریک انصاف کاجسٹس( ر)عامرکوخبرلیکس تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانےکامطالبہ

اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے جسٹس( ر)عامرکوخبرلیکس تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرودی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 8 نومبر 2016 18:24

تحریک انصاف کاجسٹس( ر)عامرکوخبرلیکس تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانےکامطالبہ

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08نومبر2016ء) :اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے جسٹس( ر)عامرکوخبرلیکس تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ہے،قراردادمیں جسٹس عامرکو خبرلیکس کے معاملہ پر بننے والے کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کامطالبہ کیا ہے۔ ترجمان اپوزیشن لیڈر حافظ ذیشان رشید کے مطابق قائد حزب اختلاف میاں محمودالر شیدنے خبر لیکس کے معاملہ پربنائے گئے ۔

کمیشن کے سربراہ جسٹس( ر)عامررضا پرتحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کمیشن کی سربراہی سے جسٹس ( ر) عامر رضا خان کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ مطالبہ سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروا گئی گئی اپنی ایک قرارداد میں کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ( ر) عامر رضا جو نیوز لیک انکوائری کمیشن کے سربراہ ہیں کہ حکمرانوں سے قریبی روابط ہیں اس لیے ان سے انصاف کی کوئی توقع نہیں۔

(جاری ہے)

میاں محمود الر شید نے کہا کہ جسٹس ر عامر رضا کو وزیراعلیٰ شہباز شریف نے2011میں ہیلتھ کیئر کمیشن کا چیرمین مقرر کیا اور انکی بیٹی ڈاکٹر نوشین رضا کو شریف میڈیکل کمپلیکس کی وائس پرنسپل ہیں، اسکے علاوہ عامر رضا کا نام حکمران جماعت نے2013میں نگر ان وزیر اعلیٰ پنجاب کے طور پر دیا تھا لہٰذا جسٹس عامر رضا کو کمیشن کی سربراہی سے ہٹایا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات