ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو ملنے والا دھمکی آمیز خط کا ڈراپ سین ،عمران لاشاری کا خط سے انکار

منگل 8 نومبر 2016 21:19

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو ملنے والا دھمکی آمیز خط کا ڈراپ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 نومبر2016ء) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو ملنے والا دھمکی آمیز خط کا ڈراپ سین ہوگیا،سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا کو راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون سے لکھے گئے خط میں پچاس کروڑ روپے دینے کا مطالبہ اور سندھ اسمبلی کوبم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی،خط میں یہ دھمکی بھی دی گئی تھی کہ اگر رقم نہ دی تو تمہارا حشر بھی بینظیربھٹو جیسا کر دوں گا،مگر جب خط میں درج موبائل نمبر پرعمران لاشاری سے رابطہ کیا گیا تو اٴْنھوں نے ایسے کسی خط سے انکار کردیا، بولے خط اٴْنھوں نے نہیں ، بلکہ اٴْن کے مخالفین نے لکھا جن کے ساتھ پچیس ایکڑ زمین کا تنازع چل رہا ہے۔