کسی بھی ملک کا سب سے بڑا سر ما یہ اس ملک کے طلباء و نو جوان ہو تے ہیں یہی وجہ ہے کہ زندہ قومیں اپنے طلباء و نوجوانوں کو مستقبل کا معمار سمجھتی ہیں‘جدید ٹیکنا لوجی تعلیم کے ذریعے ہی اقوام عالم کے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کانیوپورٹس انسٹیٹیوٹ آ ف کمیو نیکیشن اینڈ اکنا مکس میں ’’نفار میشن ٹیکنا لوجی‘‘ نما ئش کی افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 8 نومبر 2016 22:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 نومبر2016ء) کسی بھی ملک کا سب سے بڑا سر ما یہ اس ملک کے طلباء و نو جوان ہو تے ہیں یہی وجہ ہے کہ زندہ قومیں اپنے طلباء و نوجوانوں کو مستقبل کا معمار سمجھتی ہیں،وہ منگل کو ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ آ ف کمیو نیکیشن اینڈ اکنا مکس میں ’’نفار میشن ٹیکنا لوجی‘‘ نما ئش کے افتتا ح کے مو قع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کررہی تھیں، اس مو قع پر نیو پو رٹس انسٹیٹیوٹ کے چیئر مین بر یگیڈ یئر (ر) صادق جمال ، وائس چیئر پر سن اور QECکی ڈائر یکٹر ڈاکٹر ہما بخاری، ریکٹر پروفیسر عبدالرحمن میمن ، رجسٹرار سلمان جمال و دیگر فیکلٹی ممبران و معززین شہر بھی موجود تھے۔

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ پا کستان میں با صلاحیت نو جوان کثیر تعدادمیں مو جود ہیں لیکن یہاں جدید ٹیکنا لو جی پرو جیکٹس دیکھ کر اندازہ ہوا کہ طلباء کتنی محنت و لگن سے تعلیم حاصل کررہے ہیں کیو نکہ اس تعلیم و تحقیق کے شعبوں سے منسلک طلباء کی کا وشوں سے آئندہ آنے وا لی نسلوں کو فا ئدہ حا صل ہو گا، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ انفار میشن ٹیکنا لو جی کے میدان میں نت نئی اجادات اعلی تعلیم و تحقیق کے ذر یعے ہی ممکن ہے یہی وجہ ہے کہ نیو پورٹس انسٹیٹیوٹ جیسے اعلی تعلیمی ادارے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جنہیں حکو مت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،کیونکہ جدید ٹیکنا لوجی تعلیم کے ذریعے ہی غریب و بے روز گاری کے خاتمے اور اقوام عالم کے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نیو پورٹس انسٹیٹیوٹ کے چیئر مین بر یگیڈ یئر (ر) صادق جمال ، وا ئس چیئر پر سن اور QECکی ڈائر یکٹر ڈاکٹر ہما بخاری نے کہا کہ ہم تعلیم کے ساتھ تحقیق پر بھی بھر پور توجہ دے رہے ہیں،تا کہ مستقبل میں روشن دماغ و اعلی معیار کے طلباء تیار کر سکیں جو ملک کی ترقی و خو شحالی کیلئے اہم کردار ادا کریں۔