وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کینیڈا کے نئے ہائی کمشنر پیرے کالڈرووڈاور کراچی میں متعین اعزازی قونصل جنرل بہرام ڈی آوری کی ملاقات

منگل 8 نومبر 2016 23:22

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان میں متعین کینیڈا کے نئے ہائی کمشنر پیرے کالڈرووڈ (Perry Calder wood) اور کراچی میں متعین اعزازی قونصل جنرل بہرام ڈی آ وری (Byram D.Avari)نے منگل وزیر اعلیٰ ہائوس میںملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں کینیڈا کے ٹریڈ کمشنر اطہر خان ، وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور کوئلے اور رینیو ابل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے متعلق بات چیت کی گئی۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کینیڈا کے نئے ہائی کمشنر پیرے کالڈرووڈ (Perry Calder wood) اور کراچی میں متعین اعزازی قونصل جنرل بہرام ڈی آ وری (Byram D.Avari) کو سندھ کا ثقافتی تحفہ سندھی ٹوپی اور اجرک بھی پیش کی۔