9نومبر کو یوم اقبال کے سلسلے میں خیبر پختونخوا میں تعطیل نہیں ہوگی

منگل 8 نومبر 2016 23:24

پشاور۔08نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات اور صوبائی حکومت کے ترجمان مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ 9نومبر کو یوم اقبال کے سلسلے میں صوبہ خیبر پختونخوا میں تعطیل نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں صوبائی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ عوام تعطیل سے متعلق پھیلنے والی غلط افواہوں پر کان نہ دھریں ۔انہوں نے کہا کہ 9نومبر بروز بد ھ تمام سرکاری اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔